سردیوں کی چھٹیاں ختم، 10 جنوری سے سکول ساڑھے 9 بجے لگیں گے

Published On 08 January,2024 06:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہو گئیں، سکول 10 جنوری سے کھلیں گے، سکولوں کے نئے اوقات کار بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سردی کی شدید لہر کے باعث سکول کھولنے کے حوالے سے اہم فیصلہ جاری کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے لکھا کہ 10 سے 22 جنوری تک سکول ساڑھے 9 بجے لگیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے شدید سردی کے باعث بچوں کو گرم لباس پہننے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔