کراچی: (ویب ڈیسک) سردی میں اضافے کے پیش نظر سندھ کے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سکول لگنے کا وقت صبح ساڑھے 8 بجے کر دیا گیا ہے، اوقات میں تبدیلی کا اطلاق 31 جنوری تک رہے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس تبدیلی کا اطلاق سرکاری کے ساتھ ساتھ نجی سکولوں پر بھی ہوگا۔
دوسری جانب شدید سردی اور دھند کے باعث آزاد جموں وکشمیر میں تعلیمی ادارے 5 سے 15 جنوری تک بند رکھنے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر بھمبھر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کو بند کرتے ہوئے رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔