ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 7 شدید زخمی

Published On 08 January,2024 04:44 am

بہاولپور: (دنیا نیوز) ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ٹریفک کا پہلا حادثہ بہاولپور کے علاقے چکاں والا چوک پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ایک زخمی ہو گیا، ریسکیو ٹیم نے لاش اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

دھند کی وجہ سے شجاع آباد میں لاڑ روڈ پر لوڈر نے خاتون کو کچل ڈالا جبکہ دوسرے حادثے میں لابر موڑ کے قریب مسافر وین اور ڈمپر ٹکرانے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔