لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں رشتے سے انکار پر 2 موٹر سائیکل سواروں نے سکول ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا۔
تیزاب گردی کا افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں پیش آیا، تیزاب گرنے کے نتیجے میں سکول ٹیچر کا چہرہ بری طرح جھلس گیا، متاثرہ خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، خاتون کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی۔
تیزاب گردی کے بعد ملزم کو فرار ہونے کی کوشش پر سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا، ملزم عمر عائشہ کو پسند کرتا تھا، عائشہ نے رشتہ کرنے سے انکار کیا جس کے رنج پر ملزم نے تیزاب پھینکا، پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔