نگران وزیراعلیٰ کا مناواں کینسر ہسپتال رواں ماہ مکمل کرنے کا حکم

Published On 08 January,2024 11:09 am

لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مناواں کینسر ہسپتال کو رواں ماہ کے اختتام پر مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ مناواں کینسر ہسپتال کو فعال کرنے کیلئے فی الفور ضروری اقدامات کئے جائیں، کینسر ہسپتال میں کیموتھراپی اور سرجری کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں سرکاری سطح پر کینسر کا ایک بھی ہسپتال نہیں، سرکاری سطح پر کینسر کےعلاج کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کیلئے کوشاں ہیں جہاں غریب اور مستحق مریضوں کا فری علاج ہوگا۔

علاوہ ازیں ہسپتال کے تمام انتظامی و مالی امور مکمل طور پر کنگ ایڈورڈمیڈیکل کالج یونیورسٹی کےسپرد کر دیئے گئے ہیں، میو ہسپتال کے کینسر وارڈ کو بھی مناواں کینسر ہسپتال میں منتقل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔