گوجرانوالہ: دو گھروں میں بڑی وارداتیں، ڈاکو 100 تولے سونا، نقدی اور سامان لے اڑے

Published On 13 January,2024 02:43 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں دو بڑی وارداتیں ہوئیں، ڈاکو 100 تولے سے زائد سونا، قیمتی گھڑیاں اور 20 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی دونوں وارداتیں گوجرانوالہ کے تھانہ اروپ کے علاقے میں واقع ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہوئیں، جہاں ڈاکوؤں نے دو گھروں کے خاندانوں کو اسلحے کی نوک پر یرغمال بنایا اور 100 تولے سے زائد سونا، 20 لاکھ روپے نقدی اور قیمتی گھڑیاں لوٹ کر لے گئے۔

متاثرین نے بتایا ہے کہ لوٹ مار کے دوران ڈاکو کمسن بچوں کی کن پٹی پر پستول تان کر خوف و ہراس بھی پھیلاتے رہے، ملزموں نے خواتین اور بچوں کو ڈھال بنا کر واردات کی، پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے جلد ملزمان گرفتار کر لیے جائیں گے۔