لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث راستے دھندلا گئے۔
شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا، قومی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
ترجمان موٹر وے کے مطابق ایم تھری، ایم فور اور ایم فائیو پر دھند کے باعث ٹریفک بند ہے۔
موٹر وے ترجمان کا کہنا ہے کہ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے گریز اور تیز رفتاری سے پرہیز کریں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔
پنجاب کے مختلف علاقے بہاولپور، اوکاڑہ، رینالہ خورد، ساہیوال، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، رحیم یار خان اور صادق آباد بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔