میدانی علاقوں میں دھند کے ڈیرے، ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا

Published On 12 January,2024 11:26 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث ٹرین شیڈول آج بھی معمول پر نہ آسکا۔

کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کراچی سے آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 9 گھنٹے 20 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی، پاکستان ایکسپریس 6 گھنٹے 30 منٹ، رحمان بابا ایکسپریس 6 گھنٹے 25 منٹ، قراقرم ایکسپریس ساڑھے 5 گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔

ملت ایکسپریس 5 گھنٹے 10 منٹ،علامہ اقبال ایکسپریس 4 گھنٹے 10 منٹ،عوام ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ، خیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے 55 منٹ اور تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹے 50 منٹ لیٹ ہوئی۔

گرین لائن ایکسپریس اڑھائی گھنٹے، کراچی ایکسپریس 2 گھنٹے 20 منٹ، فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ اور جعفر ایکسپریس 1 گھنٹہ 35 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔
 

Advertisement