دھند کے باعث آج بھی 22 ملکی وغیرملکی پروازیں منسوخ

Published On 07 January,2024 11:30 am

لاہور: (دنیا نیوز) دھند کے باعث آج بھی مختلف ایئرپورٹس سے 22 ملکی و غیرملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

دھند کے باعث نئے سال کے پہلے ہفتے میں 250 پروازیں منسوخ اور سیکڑوں متاثر ہو چکی ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد دوحہ پی کے 287، دبئی پی کے 233، مسقط پی کے 292 پرواز منسوخ کر دی گئی، اسلام آباد سے پی آئی اے کی العین کی پرواز پی کے 144 اور ابوظہبی کی 262 بھی منسوخ ہوگئی۔

پشاور سے مسقط کی پرواز پی کے 259، 260، ابوظہبی پی کے 217، 218، دوحہ پی کے 286 بھی اڑان نہیں بھر سکے گی، پشاور سے دبئی پی کے 284 اور کراچی ای آر 551 بھی ٹیک آف نہیں کر سکے گی۔

لاہور سے کوالالمپور پی کے 898، 899 اور دبئی پی کے 235 بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

ایوی ایشن کے مطابق اتحاد ایئرویز کی ابوظہبی لاہور کی پرواز ای وائی 241 ، لاہور کوئٹہ پی کے 322، 323، کراچی پی آر 522 ،523 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ ملتان شارجہ پی آئی اے کی پروازیں 293 اور 294 بھی کینسل ہوگئی ہیں۔