اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ون پشاور سے برہان تک دھند کی وجہ سے بند ہے، ایم 5 شیر شاہ سے روہڑی تک ٹریفک کیلئے بند ہے۔
سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے اسماعیلہ تک بند ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری دھند کے وقت احتیاطی تدابیر استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔