لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اور سندھ کے کئی شہروں میں دھند کی وجہ سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔
سندھ اور پنجاب کے کئی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جہاں دھند کی وجہ سے مختلف شہروں میں فلائٹ آپریشن درہم برہم ہے، 2 درجن سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ درجنوں تاخیر کا شکار ہیں۔
ادھر دھند کی وجہ سے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے بلکسر تک بند ہے، موٹروے ایم 3، فیض پور سے سمندری تک بند ہے، موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ایم 5 شیر شاہ سے اچ شریف تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے جبکہ موٹروے ایم 11 بھی بند ہے۔
اس کے علاوہ لاہور میں فضائی معیار بھی خراب ہے اور لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج پھر پہلے نمبر پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔