شدید دھند کے باعث متعدد مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

Published On 29 December,2023 09:23 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل ایکسپریس سوا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی گرین لائن 3 گھنٹے اور تیزگام ایکسپریس سوا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی۔

کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیرکا شکار ہوئی جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی ہزارہ ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ، کراچی ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ، ملت ایکسپریس ساڑھے 3 اور بہاؤالدین زکریا ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

اس کے علاوہ کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس ساڑھے 5 گھنٹے، کوئٹہ سے پشاور جانے والے والی جعفر ایکسپریس ایک گھنٹہ، کراچی سے براستہ قصور لاہور آنے والی فرید ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹے دیر سے منزل پر پہنچ سکی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ رحمان بابا ایکسپریس تین گھنٹے 50 منٹ اور پاکستان ایکسپریس بھی ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔