میدانی علاقوں میں دھند کا راج، ٹرینیں آج بھی تاخیرکا شکار

Published On 09 January,2024 12:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول آج بھی معمول پر نہ آسکا۔

کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کراچی سے لاہور آنے والی پاکستان ایکسپریس 5 گھنٹے 15 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی، قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹے، خیبر میل ایکسپریس 3 گھنٹے 50 منٹ، رحمان بابا ایکسپریس 3 گھنٹے 40 منٹ جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے 30 منٹ تاخیر سے پہنچی۔

ملت ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ، تیز گام ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ، جعفر ایکسپریس 1 گھنٹہ 45 منٹ اور کراچی ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ لیٹ ہوئی۔

اسی طرح کراچی سے لاہور آنے والی گرین لائن ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ اور فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔ 

Advertisement