وہاڑی: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

Published On 18 January,2024 01:49 am

وہاڑی: (دنیا نیوز) وہاڑی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزم کو ریکوری کیلئے لے جا رہی تھی کہ وہاڑی کے علاقے پل کریم شاہ کے قریب گھات لگائے ساتھیوں نے ملزم کو چھڑانے کیلئے فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔