اوکاڑہ: مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق، خواتین سمیت 8 شدید زخمی

Published On 19 January,2024 04:28 am

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں ٹریفک کے 3 مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 8 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ٹریفک کے تمام حادثات شدید دھند کے باعث پیش آئے، پہلا حادثہ بائی پاس، دوسرا کینٹ کے قریب اور تیسرا حادثہ فیصل آباد روڈ پر ہوا، تینوں واقعات میں بسیں اور ٹرک آپس میں ٹکرائے، ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 8 شدید زخمی ہوئے۔

ریسکیو ٹیموں نے حادثات میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، مرنے والے شخص کی شناخت نوید کے نام سے ہوئی، زخمیوں میں افضل، غلام مصطفیٰ اور محسن وغیرہ شامل ہیں۔