ساہیوال: سفاک ملزموں نے 3 بچوں کے گلے کاٹ کر ماں کو بھی زہر دے دیا

Published On 18 January,2024 04:59 am

ساہیوال: (دنیا نیوز) ساہیوال میں نامعلوم سفاک ملزموں نے 3 معصوم بچوں کے گلے کاٹنے کے بعد ماں کو بھی زہر دے دیا۔

بچوں کے قتل کا اندوہناک واقعہ ساہیوال کے نواحی گاؤں 5-14 ایل میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزموں نے گھر میں داخل ہوکر سوئے ہوئے 3 بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا، مرنے والے بچوں میں 7 سالہ عیشا، 5 سالہ سعدیہ اور اڑھائی سالہ فرقان شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ماں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے شواہد اکٹھے کر لیے، تاحال قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔