ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ہے۔
5 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کرنے والے زیر حراست ملزم کو پولیس شواہد کی نشاندہی کیلئے لے جا رہی تھی کہ ملتان کے علاقے بنگل والا موڑ کے قریب ساتھیوں نے ملزم کو چھڑانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم اپنے ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش شروع کر دی، ہلاک ملزم سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھا۔