پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکپتن میں معمولی تلخ کلامی پر دوست نے دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
پاکپتن کے علاقے میں تلخ کلامی کا خوفناک نتیجہ نکلا جہاں ایک نوجوان نے اپنے دوست کو گھر بلا کر گولیاں مار دیں، اہل محلہ نے موقع پر پہنچ کر ملزم اور اس کے تین ساتھیوں کی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔
واقعے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی، پولیس نے ملزموں کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔