فیصل آباد: (دنیانیوز) امیدوار این اے97 ہمایوں اخترخان كو اپنے حلقے میں بڑی كامیابی مل گئی، صوبائی امیدوار احسن ریاض فتیانہ ہمایوں اختر خان كے حق میں دستبردار ہوگئے ۔
فیصل آباد میں احسن ریاض فتیانہ نے برادری کے عمائدین اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہمایوں اختر خان سے ملاقات كی، احسن ریاض فتیانہ نے الیكشن میں ہمایوں اختر خان کی بھر پور حمایت كا اعلان کردیا ۔
ملاقات میں پرچوہدری سعید،ملک ساجد،مہر سخاوت علی فتیانہ ، چوہدری اکرام گروال سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر احسن ریاض فتیانہ نے کہا کہ ہمایوں اختر خان نے حلقے کی عوام کو ایک نئی امید دی ہے، ہم انہیں علاقے کے مسیحا کے طور پر دیکھتے ہیں، حلقے میں باریاں لینے والے آتے رہے،جنہوں نے حلقے كی ترقی كے لیے كوئی كام نہیں کیا ، اب عوام ایسے لوگوں سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، ہم ہمایوں اختر خان کی اس علاقے میں محنت کو دیکھ رہے ہیں ، انہیں حلقے كی خدمت كا موقع ملنا چاہیے،ہمیں امید ہے كہ حلقے كہ تقدیر بدلیں گے۔
ہمایوں اختر خان نے احسن ریاض فتیانہ اور ان کے ساتھیوں کی حمایت پرشكریہ ادا كرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اس علاقے کی ترقی اور خوشحالی ہے، ہم اتفاق اور اتحاد کے ساتھ اس خواب کو پورا کریں گے ۔