لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ صرف جماعت اسلامی کے پاس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا فارمولا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ عوام ملک کو بدحال کرنے والی تینوں حکمران پارٹیوں کو مسترد کر دے، خزانہ خالی ہے اور کروڑوں افراد مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، 8 فروری قوم کے پاس غلطیاں سدھارنے کا دن ہے، نوجوان ملک کو بچانے کے لئے ترازو پر مہر لگائیں۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ قوم کو ملک کے حالات بدلنے کے لئے اب آپشن کو بدلنا ہوگا، جماعت اسلامی کی کامیابی ہی حقیقی معنوں میں عام آدمی کی کامیابی ہے۔