لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں انتخابی مہم کے دوران مانیٹرنگ ٹیموں کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر مانیٹرنگ جاری رہی۔
الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز احمد چوہان نے کہا کہ مانیٹرنگ افسر کسی بھی سیاسی دباؤ کو ملحوظ خاطر نہ لائیں، مختلف مقامات سے جھنڈے، بینرز، بل بورڈز اور دیگر خلاف ضابطہ تشہیری مواد کو اتار دیا گیا۔
NA-79 گوجرانوالہ کے امیدوار احسان اللہ ورک کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر گوجرانوالہ نے نوٹس جار ی کیا، 27جنوری کو پیش ہونے کی ہدایات بھی جاری کیں، راولپنڈی سے امیدوار راجہ ندیم احمد کو خلاف ضابطہ تشہیری مواد آویزاں کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا۔
NA-175 مظفر گڑھ سے امیدوار جمشید احمد دستی، این اے 185 ڈی جی خان سے زرتاج گل کو بھی نوٹس جاری کیا گیا، امیدوار پی پی 282 لیہ اسامہ اصغر کو بغیر اجازت جلسہ کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا۔