نواب شاہ : یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

Published On 25 January,2024 10:08 am

نواب شاہ: (دنیانیوز) سندھ کے ضلع نوابشاہ کے قاضی احمد روڈ پر یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔

افسوس ناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب قاضی احمد جانیوالی مسافر وین سامنے سے آنیوالی شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کی بس سے ٹکرا گئی ، پوائنٹ طلبہ کو لیکر یونیورسٹی آرہی تھی۔

حادثے میں مسافر وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی  جبکہ یونیورسٹی پوائنٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا ، حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا۔