پنجاب میں نمونیہ سے مزید 9 بچے جاں بحق، 270 کیس رپورٹ

Published On 25 January,2024 11:19 am

لاہور : (دنیا نیوز)لاہور سمیت پنجاب میں سموگ اور خشک سردی کے باعث نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری ہے ، صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نمونیہ سے 9 بچے جاں بحق ہوگئے۔

پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نمونیہ کے مزید 270 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی طور پر 8830 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 135 مریض رپورٹ ہوئے جس کے بعد شہر میں نمونیہ کیسز کی مجموعی تعداد 8201 ہوگئی ہے ۔

پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں نمونیہ سے 9 جبکہ لاہور میں 2 بچے جان کی بازی ہارگئے، جس کے بعد انتقال کرجانیوالے بچوں کی مجموعی تعداد 214 تک پہنچ گئی ہے۔