گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ بار گوحرانوالہ کے انتخابات میں عامر منیر باگڑی 898 ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
رانا علی آفتاب 1097 ووٹ کیساتھ جنرل سیکرٹری بن گئے، رانا بلال احمد سینئر نائب صدر، زبیر جنجوعہ نائب صدر، ارسلان خان فنانس سیکرٹری اور ازقا نورین لائبریری کی نشست پر کامیاب ہو گئی ہیں۔
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ بار کونسل کے انتخابات 13 جنوری کو ہونا تھے لیکن وکلاء میں جھگڑے کے باعث ملتوی ہو گئے، ملتوی ہونے والے انتخابات پر گزشتہ روز دوبارہ پولنگ کروائی گئی ہے۔