لاہور: (ویب ڈیسک ) ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں خطرناک نمونیہ مزید 12 بچوں کی جان لے گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیہ کے 310 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران نمونیہ سے3 بچے جاں بحق ہوئے جبکہ لاہور میں ایک روز کے دوران 165 نئے کیسز سامنے آئے۔
پنجاب میں رواں سال نمونیہ سے 226 اموات اور 9 ہزار 120 کیسز سامنے آئے۔