کراچی، لاڑکانہ اور پنوعاقل میں مبینہ پولیس مقابلے، 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 27 January,2024 05:45 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی، لاڑکانہ اور پنوعاقل میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ 4 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

کراچی کے علاقے تین ہٹی کے قریب 4 ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے موجود تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزموں نے فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم زخمی ہو گیا، جسے حراست میں لے لیا، ملزم کی شناخت شاہنواز کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزم کے ساتھی فرار ہو گئے۔

دوسری جانب پنوعاقل میں مقابلے کے دوران پولیس نے دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، گرفتار ملزمان سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث تھے، پولیس نے دونوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

ادھر لاڑکانہ میں جمالی موڑ کے قریب پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے زخمی ہوا گیا جسے حراست میں لے لیا، ملزم سے اسلحہ برآمد کر کے تھانے منتقل کر دیا، ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔