کراچی: نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، ایک جاں بحق، دوسرا زخمی

Published On 26 January,2024 07:16 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں نامعلوم گاڑی نے موٹر سوار نوجوانوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ کراچی کے علاقے فیڈرل انڈسٹریل ایریا میں پیش آیا جہاں نامعلوم تیز رفتار گاڑی آگے جانے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 2 نوجوانوں کو شدید چوٹیں آئیں، کار ڈرائیور دونوں کو مرتا ہوا چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔

زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ایک موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کو ریسکیو ٹیم نے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے، حادثے کا شکار موٹر سواروں کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔