کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے، زخمیوں سمیت 4 ڈاکوگرفتار

Published On 26 January,2024 07:04 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد 2 زخمیوں سمیت 4 ڈاکو گرفتار جبکہ فائرنگ سے کانسٹیبل بھی زخمی ہو گیا ہے۔

کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں 2 مسلح ڈاکو لوٹ کی نیت سے موجود تھے کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، گولیوں کی زد میں آ کر کانسٹیبل علی مرتضیٰ زخمی ہو گیا۔

پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد دو ملزموں کو حراست میں لے لیا، ادھر سعود آباد کے علاقے میں بھی مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزموں سے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل برآمد کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔