اسلام آباد: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے گوادر میں کشتی کے ذریعے اسلحہ یمن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق گوادر کے علاقے پدیزار میں کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اے این ایف کے چھاپے کے دوران ملزمان سامان گاڑی سے کشتی میں لوڈ کرتے چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔
اے این ایف ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کشتی اور سامان قبضے میں لے لیا، سامان کی جانچ پڑتال پر 259 عدد نائن ایم ایم گلاک پستول برآمد کیے، قبضے میں لیا گیا اسلحہ کشتی کے ذریعے یمن سمگل کیا جا رہا تھا۔