کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سے مظفر گڑھ جانے والی پارکو کی پائپ لائن سے ڈیزل چوری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر کسٹمز کی ٹیم نے پورٹ قاسم میں خوردنی تیل نکالنے والی مل پر چھاپہ مارا جہاں خفیہ سرنگ کے ذریعے پارکو لائن سے کافی عرصے سے ڈیزل چوری ہو رہا تھا۔
کسٹمزحکام کے مطابق 174 فٹ لمبی خفیہ سرنگ صنعتی احاطے سے ملی، 65 ہزار لیٹر چوری شدہ ڈیزل برآمد کر کے مالک کو گرفتار کر لیا، ڈیزل چوری کر کے مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا تھا۔