اسلام آباد: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے خودکار اسلحہ سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ، ملزم گرفتارکرلیاگیا۔
ترجمان اے این ایف کاکہنا ہے کہ خودکار اسلحے کا دہشت گردی میں ممکنہ استمال خارج ازامکان نہیں ، ٹول پلازہ اٹک کے قریب دوران تلاشی ٹیوٹا ہائی ایس سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔
ترجمان کے مطابق اسلحہ میں 10 کلاشنکوف، 2 شاٹ گن، 5 عدد 30 بور پسٹل شامل ہیں ، ایک بریٹا پسٹل، 33 کلاشنکوف میگزین اور شاٹ گن کے میگزین بھی برآمدہوئے ہیں ۔
ترجمان اے این ایف کاکہنا ہے کہ گاڑی میں سوار میانوالی کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم درہ آدم خیل سے اسلحہ پنجاب کے مختلف شہروں میں سمگل کر رہا تھا، گرفتار ملزم کواسلحہ سمیت قانونی کارروائی کے لئے اٹک پولیس کے حوالے کردیا گیا۔