پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے کارڈیالوجی وارڈ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے کارڈیالوجی وارڈ میں موجود یو پی ایس کی بیٹری میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑکی، کارڈیالوجی بلاک کے بیرونی حصے کو آگ سے نقصان پہنچا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور 2 فائر وہیکلز اور 10 اہلکاروں نے کافی دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، آتشزدگی کی وجہ سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔