پی آئی اے کی خاتون فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ

Published On 24 January,2024 01:45 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی خاتون فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق فائزہ نامی فضائی میزبان اسلام آباد سے ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے 781 پر تعینات تھی، فائزہ مختار کے مبینہ سلپ ہونے کا علم واپسی کی پرواز پر رپورٹ نہ کرنے پر ہوا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق فائزہ مختار کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، اس سے قبل بھی متعدد فضائی میزبانوں کے مختلف ممالک میں غائب ہونے کے متعدد واقعات سامنے آچکے ہیں۔