دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم، فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر

Published On 18 January,2024 09:02 am

لاہور: (دنیا نیوز) شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لاہور سے ریاض جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 8 گھنٹے 25 منٹ تاخیر کا شکار ہے، لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 13 گھنٹے 50 منٹ تاخیر سے روانہ ہوگی۔

اسی طرح لاہور سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جبکہ لاہور سے دبئی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 7 گھنٹے 40 منٹ تاخیر سے روانہ ہوگی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز منسوخ کر دی گئی ہے۔

لاہور سے ارمچی جانے والی غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز بھی اڑان نہیں بھر سکے گی جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز خراب موسم کے باعث روانہ نہیں ہوگی۔