لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں دھند کے باعث فلائٹ آپریشن تاحال متاثر ہے جبکہ آج بھی 21 پروازیں منسوخ اور 6 متبادل ائیرپورٹس منتقل کردی گئیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی ریاض سے ملتان کی پرواز پی کے 766 لاہور اتار لی گئی، شارجہ سے پشاور کی پرواز پی کے 258، دبئی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 112 اور نجی ایئر لائن کی ابوظہبی سے اسلام آباد کی پرواز پی اے 231 کو لاہور اتارا گیا۔
دبئی سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 180 اسلام آباد جبکہ بحرین سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 188 کو پشاور اتارا گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی لاہور کی پروازیں پی کے 302، 303، پی اے 402، 401 اور کراچی سے اسلام آباد کی ای آر 500 اور پی اے 401 بھی منسوخ کر دی گئی۔
دمام سے لاہور کی پرواز پی ایف 743، دبئی سے لاہور کی پرواز پی کے 236 جبکہ جدہ اور لاہور کے مابین سعودی ایئر کی پروازیں ایس وی 738، 739 بھی اڑان نہ بھر سکیں۔
اسلام آباد سے گلگت کی پروازیں پی کے 601، 602، سکردو کی 451، 452، دبئی سے اسلام آباد پی کے 233، ملتان سے کراچی کی پی کے 331 اور پی آئی اے کی القسیم سے ملتان کے لیے پرواز پی کے 170 بھی منسوخ شیڈول میں شامل ہے۔
ارومکی سے اسلام آباد کی پروازیں سی زیڈ 6007 اور 6008 اور نینگ سے کراچی کے درمیان وائی جی 943 بھی منسوخ کر دی گئی۔