کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر 6 سالہ بچی زخمی ہو گئی ہے۔
کراچی کے علاقے بفر زون میں 2 سے زائد مبینہ ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے موجود تھے کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی۔
جوابی کارروائی کے دوران گولیاں لگنے سے 6 سالہ بچی زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے جن کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔