پسرور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

Published On 22 January,2024 07:55 pm

پسرور: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ قلعہ کالروالہ کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے تین افراد کو موت کے گھات اتار دیا۔

فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت یونس، تنویر اور لیاقت کے ناموں سے ہوئی، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔