کسٹم کی کارروائی، بڑی مقدار میں سمگل شدہ ڈیزل پکڑ لیا

Published On 21 January,2024 06:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں سمگل شدہ ڈیزل پکڑ لیا۔

ذرائع کے مطابق کسٹم کو اطلاع ملی کہ 55ہزار لیڑ ایرانی ڈیزل اسگمل کیا جا رہا ہے، ٹرالر بلوچستان سے اسلام آباد کی طرف بھجوایا گیا تھا۔

کسٹم حکام نے اسلام آباد موٹروے پر ٹرالر کو روک کر ڈیزل قبضہ میں لے لیا ، تین ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔