کراچی : (دنیانیوز) کراچی کے علاقے کورنگی میں شادی سے ایک روزقبل قتل ہونیوالے نوجوان اسامہ جاوید کا دوست ہی قاتل نکلا، قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق قتل کامقدمہ تھانہ عوامی کالونی کورنگی میں والدکی مدعیت میں درج کیا گیاہے۔
درج ایف آئی آر کے مطابق اسامہ کے والد نے بیان میں کہا کہ جمعہ کی شب مقتول اسامہ کادوست طلحہ اسےگھرلینےآیاتھا، دلہن کےگھرسےواپس آئے تو اسامہ گھرپرموجود نہیں تھا اور نمبربھی بندتھا، ہفتےکےدن معلوم ہوا کہ کورنگی دارالعلوم کےپاس کسی نوجوان کوگولیاں مارکرقتل کیا گیا ہے ، ہسپتال میں لاش دیکھی توبیٹےکوشناخت کیا۔
مقتول کے والد نے بیان میں بتایا کہ میرےبیٹےکواس کادوست طلحہ اپنی کارمیں لیکرگیاتھا،اسی نےبیٹےکوقتل کیا، پولیس نےواردات میں استعمال ہونےوالی گاڑی بھی برآمدکرلی ، گاڑی سےخون کےنمونےبھی حاصل کرلیےگئے۔
پولیس حکام کے مطابق طلحہ نےدیگردوساتھیوں کےہمراہ اسامہ کوفائرنگ کرکےقتل کیا، طلحہ کوحراست میں لےلیاگیا ہے جبکہ دیگردوفرارملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں ۔