گھوٹکی : مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

Published On 20 January,2024 11:12 am

گھوٹکی : (دنیانیوز) گھوٹکی سرحد تھانہ کی حدود گنگی کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ تا حال جاری ہے جبکہ 5 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دو قبائل کے درمیان چلنے والے تصادم کا شاخسانہ ہے ۔