گوجرانوالہ: دوگروپوں میں فائرنگ سے 2 افرادقتل،ایک پولیس اہلکار شہید

Published On 19 January,2024 02:20 pm

گوجرانوالہ:(دنیانیوز) تھانہ اروپ کے علاقہ گوندلانوالہ میں دوگروپوں میں فائرنگ سے دوافرادقتل جبکہ ایک راہگیرپولیس اہلکاربھی شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں دشمنی تھی جن کو صلح کے لیے بلایاگیاتھا، اس دوران پھرسے اعوان گروپ نے فائرنگ کی جس میں دوافراد قتل ہوئے، مقتولین میں نعیم اورعظیم شامل ہیں۔

پولیس کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ راستے سے گزرنے والے کانسٹیبل اکرم نے ملزمان کوپکڑنے کی کوشش کی تواسے گاڑی تلے کچل دیا گیا ، کانسٹیبل اکرم ایس پی صدرکے ساتھ ڈیوٹی کرتاتھا۔