کراچی: وائٹ کرولا گینگ کے 2 ملزمان گرفتار

Published On 19 January,2024 11:38 am

کراچی: (ویب ڈیسک ) کراچی میں گڈاپ سٹی پولیس نے سپرہائی وے پر خراب ہونے والی گاڑیوں سے لوٹ مار کرنے والے وائٹ کرولا گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی ملیر کا بتانا ہے کہ گڈاپ سٹی پولیس نے سپرہائی وے، انصاری پل پر کارروائی کرتے ہوئے لوٹ مار میں ملوث وائٹ کرولا گینگ کے 2 ملزمان پکڑ لیے۔

ملزمان سپر ہائی وے پر خراب ہونے والی گاڑیوں میں سوار افراد سے لوٹ مار کرتے تھے ، ملزمان نے گڈاپ سٹی، میمن گوٹھ، سائٹ سپرہائی وے، نوری آباد میں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

گرفتار ملزمان سے وائٹ کرولا اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔