لکی مروت: خاندان کے 11 افراد کو قتل کرنے والا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

Published On 19 January,2024 01:02 am

لکی مروت: (دنیا نیوز) لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد کو قتل کرنے والا ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس ملزم کو شواہد کی نشاندہی کیلئے لے جا رہی تھی کہ راستے میں گھات لگائے ساتھیوں نے ملزم کو چھڑانے کیلئے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ہلاک ملزم کی شناخت صدر خان کے نام سے ہوئی ہے جو لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد کے قتل میں ملوث ہے، پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کر دی۔