کراچی: (دنیانیوز) پاکستان رینجرزسندھ نے لیاری جہان آباد میں انٹیلی جنس بنیادپر کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعدادمیں اسلحہ اور ایمونیشن برآمدکرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کےدوران ایک خالی پلاٹ سے بھاری تعدادمیں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا جو کہ لیاری گینگ وارکےکمانڈر بلال ارشد عرف بلال پپوگروپ کاہے۔
ترجمان رینجرز کاکہنا ہے کہ اسلحہ ممکنہ طور پر شر پسند عناصر کی طرف سے کسی بھی تخریب کاری کے لیے استعمال ہونا تھا، برآمد شدہ اسلحہ و ایمونیشن میں کلاشنکوف، رائفل، سات 9ایم ایم پسٹل شامل ہیں ۔
ترجمان کے مطابق اسلحے میں 30بور پسٹل 3 عدد،مختلف اقسام کے 243 راؤنڈز، 15 میگزین بھی برآمدہوئے ہیں ۔