کراچی: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 18 January,2024 02:28 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے درمیان ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں مبینہ ڈاکو لوٹ کی نیت سے موجود تھے کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت عبدالقادر کے نام سے ہوئی ہے جو ڈکیتی سمیت سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث ہے، پولیس نے اسلحہ برآمد کر کے ملزم کو تھانے منتقل کر دیا جہاں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔