کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

Published On 17 January,2024 09:57 am

کراچی: (دنیا نیوز) پی آئی بی کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتارکرلیے گئے ۔

پولیس کے مطابق مبینہ مقابلہ پی آئی بی کالونی کے علاقے میں  آٹا چوک کے قریب ہوا ، ملزمان کی شناخت انس اور حسنین کے ناموں سے ہوئی ہے جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے ۔