اے ایف این کی کارروائیاں، 211 کلو منشیات برآمد، 9 ملزمان گرفتار

Published On 16 January,2024 01:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے 7 مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق اسلام آباد، پشاور، خیبر، کوئٹہ، کراچی اور چمن میں کارروائیاں کی گئیں۔

کارروائیوں کے دوران 211 کلو منشیات برآمد کر کے 9 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کے دوران 210 کلو 8 گرام چرس، 900 گرام ویڈ، 5 چرس بھرے کیپسولز، 50 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغار کر دیا گیا۔