کراچی: جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں، 2 افراد جاں بحق، ملزمان فرار

Published On 15 January,2024 01:03 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں جھگڑے کے دوران گولیاں چلنے کی وجہ سے 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ملزمان فرار ہو گئے۔

فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن محمد خان چوکی کے قریب پیش آیا جہاں کسی بات پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے مسلح تصادم میں تبدیل ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ لگا ہے کہ لڑائی کے دوران فائرنگ کی گئی، ملزمان کی شناخت کر لی گئی اور ان گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔