شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

Published On 13 January,2024 11:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کے مطابق ملزم 24 مارکیٹ فیصل بیکری کے پاس شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کر رہا تھا۔

گرفتار ملزم کا نام شکران علی ہے جس کے قبضہ سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا غیرقانونی پستول برآمد کر لیا گیا ہے۔

عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ اور ہوائی فائرنگ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔