میوہسپتال کی پارکنگ سے ملزم اڑھائی کروڑ کا سونا لوٹ کر فرار

Published On 13 January,2024 08:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تھانہ گوالمنڈی کی حدود میں ملزم اڑھائی کروڑ روپے کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واردات کا مقدمہ تھانہ گوالمنڈی میں درج کر لیا گیا، مقدمہ تاجر عبدالرزاق کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکو ڈیڑھ کلو سونا لوٹ کر فرار ہو گئے، تاجر کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی کے مطابق اوکاڑہ سے لاہور سونا خریدنے کے لئے آیا اور گاڑی میوہسپتال کی پارکنگ میں کھڑی کی، رکشہ کروا کر شاہ عالم مارکیٹ پہنچا اور سونا خرید لیا۔

تاجر نے ایف آئی آر میں مزید بتایا کہ کسی کو شک نہ گزرے اسی لئے سونا ٹفن میں رکھا اور رکشہ کروا کر وہاں سے آ گیا، 2 ملزموں نے میو ہسپتال کے اندر آکر سونا لوٹا اور فرار ہو گئے، تاحال ملزم گرفتار نہ ہو سکے۔